سو ل سروسز اکیڈمی :نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی اختتامی تقریب
لاہور(اے پی پی)سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام اقلیتی سی ایس ایس امیدواروں کے لیے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی اختتامی تقریب والٹن کیمپس لاہور میں منعقد ہوئی۔
یہ پروگرام ایک ماہ پر محیط تربیت کا اختتام تھا،جس کا مقصد پاکستان کی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سول سروس کے امتحانات میں کامیابی کے لیے تیار کرنا تھا۔ملک بھر سے مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب ہندو، عیسائی اور سکھ پس منظر سے تعلق رکھنے والے 42 باصلاحیت نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ دوران تربیت امیدواروں کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری جیسے شعبوں میں جامع تربیت فراہم کی گئی۔