ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ٹیسٹ کا انعقاد

 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ٹیسٹ کا انعقاد

لاہور (آئی این پی) الیکشن کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ٹیسٹ کا انعقاد گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور میں کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ خاں نے وائس پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول، سید عبد الواحد کے ہمراہ ٹیسٹ سنٹر کی آن لائن مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں