اسلام کے نفاذ میں سیاسی ،غیر سیاسی اشرافیہ رکاوٹ : مقررین

 اسلام کے نفاذ میں سیاسی ،غیر سیاسی اشرافیہ رکاوٹ : مقررین

لاہور (آئی این پی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔

 کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے ترجمان حا فظ حمداللہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمدطاہر عالم، مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا شبیراحمدعثمانی، مو لانا عزیز الرحمن ثانی، سید زہیرشاہ ہمدانی، کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا سید جنید بخاری، مولانا مفتی مختاراحمد، مولانا علیم الدین شاکر، میاں رضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم، مولانا شبیراحمد عثمانی، مولانا سیف اللہ ربانی، قاری احسان اللہ فاروقی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا رانا محمدعثمان قصوری ، قاری محمداقبال، مولانا محمداحمد مختار، مولانا محمدبلال، مولانا خا لد محمود، مولانا غلام مصطفی، مولانا سمیع اللہ سمیت بڑی تعداد میں علما اور عوام نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان جمعیت حا فظ حمدللہ نے کہا کہ عالمی قوتوں نے عقیدے ختم نبوت کو نشانے پر رکھاہوا ہے ،قادیانیوں نے اپنے آپ کو آج تک غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کیا، 1973 کا تقاضا ہے کہ قادیانی پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں، آج سول عسکری حکمرانوں کے لئے قادیانیوں بارے نرم گوشہ موجود ہے جو بھی حکومت آئی اس نے عالمی دباؤ کے تحت ناموس رسالت کے قانون کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے ،حالانکہ آئین پاکستان نے گارنٹی دی ہے کہ ختم نبوت کے منکر دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں