ملک کو اتحاد، قومی یکجہتی کی ضرورت : ہشام الہٰی ظہیر
لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ ہمارا تن من دھن پاکستان میں دین اسلام کی سر بلندی، دفاع شعائر اللہ، تحفظ حُرمت رسول ؐ کیلئے قربان ہے۔
جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہمیشہ دفاع شعائر اللہ، دفاع صحابہ ؓ کیلئے موثر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز جمعیت کے سیکرٹریٹ میں آئے مختلف علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہسیاستدانوں کو جمہوری جد وجہد سے ہی صوبوں میں قیام امن کیلئے پائیدار حل تلاش کرنا چاہئے ۔ ملکی اہم اُمور پر اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے اسلام کا معاشی نظام اپنایا جائے ۔حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کو اتحاد، وحدت، اُخوت، محبت رواداری اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ علما کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی،تحفظ، بقا کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ افواج پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی بہا دری سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔بنیان مرصوص میں پاکستان کو فتح مبین ملی جس سے وطن عزیز کا وقار بلند ہوا۔ سیاستدانوں کو جمہوری جد وجہد سے ہی صوبوں میں قیام امن کیلئے پائیدار حل تلاش کرنا چاہئے۔