پنجاب حکومت کی ترجیحات میں عوامی فلاح کو مرکزی حیثیت حاصل : ابوذر شاد
لاہور(اے پی پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب نے۔۔۔
جس تیز رفتاری سے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، زراعت، واٹر سپلائی اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبہ جات میں ترقیاتی اقدامات کیے ہیں وہ نہ صرف لائقِ تحسین ہیں بلکہ بین الاقوامی معیار کے ان منصوبوں کی بدولت پنجاب دنیا بھر میں رول ماڈل اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہاہے ۔ ایک بیان میں میاں ابوذر شاد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں عوامی فلاح و بہبود کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔