ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، مسافرکم، شاہ حسین ایکسپریس 8 ویں روز بھی منسوخ

ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، مسافرکم، شاہ حسین  ایکسپریس 8 ویں روز بھی منسوخ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، بڑھتے حادثات پر مسافروں کی تعداد کم ہونے لگی جسکے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں منسوخ ہونا معمول بن گیا۔

لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 8 ویں روز بھی منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 28 جولائی سے اب تک مسلسل 8 روز منسوخ ہوئی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، فیصل آباد سے بکنگ کروانے والے تمام مسافروں کی ٹکٹیں ریفنڈ کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں