تنخواہیں بڑھانے میں تاخیر ،وقف بورڈ ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

تنخواہیں بڑھانے میں تاخیر ،وقف بورڈ ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سینکڑوں ملازمین نے وفاقی بجٹ کے مطابق تنخواہیں بڑھانے میں تاخیر اور ہاؤس بلڈنگ فنڈ کی سہولت سے محرومی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایمپلائیز یونین کے مرکزی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مہنگائی پروفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا ہے وہ دیگر وفاقی اداروں میں فوری نافذ کر دیا گیا ہے مگر وقف املاک بورڈ میں تاحال اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ کی عدم توجہ سے ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ متعدد بار یاد دہانی کے باوجود چیئرمین بورڈنے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا  ۔دوسری جانب لاہور سمیت ملک کے دیگر دفاتر میں ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا ۔ہاؤس بلڈنگ فنڈنہ ملنے اور تنخواہوں میں وفاقی بجٹ کے مطابق فوری اضافہ نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ کار اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا جبکہ ترجمان بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں یا مرات کا اضافہ یا کمی بورڈ کی منظوری سے ہوتا ہے ،تنخواہوں میں وفاقی سطح پر حالیہ اضافہ بورڈ کے سامنے زیر غور لاکر منظوری کے بعد اس پر عمل کیا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں