زیر زمین پانی کی سطح گرنے کے بعد واسا کا اقدامات کا آغاز
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد واسا نے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
بارش کے پانی کو زمین میں جذب کر کے ایکوا فائر ری چارج کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹس گلبرگ اور جوہر ٹاؤن میں شروع کیے جا رہے ہیں۔ پراجیکٹ کے تحت زمین میں گہرے ہولز تیار کیے جائیں گے جو پائل جیسی ساخت کے ہوں گے۔ ان میں خصوصی فلٹرنگ مٹیریلز اور ریت استعمال کی جائے گی۔