6ہزار 400 کلو مربہ جات تلف
لاہور(آئی این پی)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران 222 مربہ، اچار یونٹس کی چیکنگ، 70 یونٹس کو 23 لاکھ 57 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔۔۔
جبکہ ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند، 6 ہزار 400 کلو سے زائد مربہ جات، 611 کلو ایکسپائر خام مال تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تلف کی گئی فنگس زدہ سبزیوں اور پھلوں سے مربہ اور اچار تیار کیا جارہا تھا۔