مینارٹی ڈے کی مناسبت سے سجائی گئی تیز گام ایکسپریس کا افتتاح
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ اورحقوق کی بات کی ہے ۔۔
مینارٹی ڈے کی کمپین کی حامل تیز گام ایکسپریس کراچی تک جائے گی جو ملک بھر میں محبت و رواداری کا پیغام دے گی۔تیز گام ایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ مینارٹی کا آغاز ایک تاریخی اقدام تھا۔