سکول اساتذہ کی ویڈلاک ٹرانسفر کیلئے سیس پورٹل آج سے اوپن
لاہور( خبرنگار)پنجاب بھر کے ہزاروں سکول ٹیچرز کے لئے ویڈلاک ٹرانسفر کے لیے سیس پورٹل آج ( اتوار )10اگست سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی کے مطابق صرف ویڈلاک ٹرانسفر کا آپشن کھولا جائے گا تاکہ اساتذہ اپنے تبادلوں کی درخواستیں آسانی سے جمع کرا سکیں۔شوہر سرکاری ملازم نہ ہونے کی صورت میں بھی ویڈلاک ٹرانسفر کا حق حاصل ہوگا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ریشنلائزیشن کے باعث ویڈلاک ٹرانسفر پر پابندی تھی جو اب ختم ہو رہی ہے ۔اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10اگست کے بعد سیس پورٹل پر جا کر اپنی ویڈلاک ٹرانسفر کی درخواست جلد از جلد جمع کرائیں۔