جعلی موبائل مسیجز کے ذریعے فراڈ روکنے کیلئے مراسلہ

جعلی موبائل مسیجز کے ذریعے  فراڈ روکنے کیلئے مراسلہ

لاہور (کورٹ رپورٹر) جعلی موبائل مسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔۔۔

مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ معصوم شہریوں کو جعلی موبائل مسیجز بھیج کر جعل ساز لوٹ رہے ہیں، مسیجز میں جعل ساز بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے یا جعلی انعامات نکلنے کا لالچ دیتے ہیں ،مراسلے کے متن میں نشان دہی کی گئی ہے کہ معصوم شہری لاکھوں روپے سے محروم ہورہے ہیں ،ایف آئی اے ،ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری انفارمیشن جعل سازوں کو روکنے میں ناکام ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں