عرس داتا گنج بخش ؒ کی تقریبات کل سے شروع : شافع حسین
لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا آستانہ سب سے بڑا روحانی مرکز ہے۔۔۔
حضرت داتا گنج بخش ؒکے 982 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کل13 سے 15اگست تک لاہورمیں ہونگی۔پہلے سے بڑھ کر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کیخلاف ایکشن پلان بنا لیا ہے۔