بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ ملزم کی ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے کے مقدمہ میں ملزم محمد ایوب کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے ملزم محمد ایوب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کی جانب سے وکیل نے دلائل دئیے۔ کہ بیرون ملک بھجوانے کا وقوع 2019 میں ہوا جبکہ مقدمہ 2024 میں درج کیا گیا،ملزم سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہوئی،کیس کا مرکزی ملزم عبد الرحمٰن ابھی تک مفرور ہے۔