قصور:وارداتوں میں لاکھوں روپے ،زیورات ،سامان غائب
قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ویرم ہٹھاڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے جگھیاں کے رہائشی سرور سے 1لاکھ روپے نقدی چھین لی۔ بدرپور مصطفی آباد سے وردیوں میں ملبوس ڈاکوشاہد مشتاق کی زیرتعمیر فیکٹری سے ٹرانسفارمر لے گئے ۔ میر کوٹ سٹی چونیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے رانا ٹاؤن چونیاں کے رہائشی کامران سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ جمبر صدر پھول نگر کے نزدیک گجن سنگھ کی رہائشی خاتون خالدہ سے پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روپے تھے ۔ بستی چراغ شاہ قصور سے چور تنزیل اصغر کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار اور زیورات لے گئے ۔ شیرکانہ تھہ شیخم سے چور سہیل کی زرعی زمین سے لاکھوں کا سولر سسٹم اور انورٹر وغیرہ چوری لے گئے ۔ ریلوے روڈ پتوکی سے چوروں نے شہناز بانو کے پرس سے 50ہزار چوری کرلیے ۔ ایمن آباد موڑ گوجرانوالہ کے رہائشی نذیر نے سے سرائے چھینبہ میں ملزمو ں نے 2 موبائل فون اور 65 ہزار چوری کرلیے ہیں۔ اولکھ بونگا صدر پھول نگر سے عمر حیات کی مل سے ساڑھے 4لاکھ کا آٹا چوری کرلیا۔ کھارا چونگی صدر قصور سے چور شاہ عنایت کالونی قصور کے رہائشی احمد کی ،کوٹ رادھاکشن سے چور بھچوکی کے رہائشی ارسلان اورصفاں والا چوک پھول نگر سے چور خانکے موڑ کے رہائشی طارق کی موٹرسائیکلیں لے گئے۔