خاتون سمیت 2افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار اور شاہدرہ ٹاؤن مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جان بحق ہوگئے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق داتا دربار میں بے ہوشی حالت میں ملنے والی بزرگ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی،شاہدرہ ٹاؤن میں ٹیچنگ ہسپتال کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔