کاہنہ نو میں ایک ہی دن میں دو بچوں کا اغوا

 کاہنہ نو میں ایک ہی دن میں دو بچوں کا اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ نو میںپہلا واقعہ جامعہ مسجد بہار مدینہ والی گلی، کچا شہزاد روڈ پر پیش آیا جہاں ایک گھریلو خاتون اپنی بیٹی نیلم کے ہمراہ دوا لینے جا رہی تھی۔

نیلم نے اپنی گود میں چھ ماہ کا بھائی غلام مصطفی اٹھا رکھا تھا۔ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے بچی کو باتوں میں الجھایا اور موقع ملتے ہی شیر خوار بچے کو چھین کر رکشے میں سوار ہو کر فرار ہوگیا۔دوسرے واقعہ میں ایک اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بچے کے والد کے بروقت شور مچانے پر اغوا کار بچہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں