بچوں کے فیس بک ، ٹک ٹاک پرپابندی کیلئے درخواست دائر

بچوں کے فیس بک ، ٹک ٹاک  پرپابندی کیلئے درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

 وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں،نامناسب مواد دیکھ کر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، ٹک ٹاک جیسی ایپس سے بچے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مبتلا ہورہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کم عمر بچوں پر ایپس استعمال پر پابندی عائد ہے ، پی ٹی اے نے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ، استدعا ہے کہ عدالت کم عمر بچوں کے فیس بک، ٹک ٹاک استعمال بارے قانون سازی کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں