پھو لنگر ہیڈ بلوکی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)پھو لنگر ہیڈ بلوکی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ 35 سالہ مرد کی لاش نہر میں تیر رہی ہے۔
فوراً نزدیکی اسٹیشن سے گاڑیوں کو روانہ کرا یا گیا۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔