ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کیلئے 4500درخواستیں مسترد

ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کیلئے  4500درخواستیں مسترد

لاہور(خبر نگار)ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے مفت فلیٹس کیلئے آنیوالی 4500 درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ اکثر صنعتی یونٹس کی جانب سے دو فیصد اور پانچ فیصد کنٹری بیوشن یا پارٹیسپٹری فنڈز جمع نہ کرانے کے باعث ورکرز کی درخواستیں نامکمل قرار دی گئیں۔

سات سو فلیٹس کے لیے 58 سو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 45 سو مسترد کر دی گئیں۔ ورکرز کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔ورکر رہنما حنیف رامے کا کہنا ہے کہ اگر شرائط میں نرمی نہ کی گئی تو مزدور تنظیمیں احتجاج پر مجبور ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کے لیے فلیٹس سکیم امید کی کرن تھی،لیکن سخت شرائط نے مزدوروں کے لیے سہولت کی بجائے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ فلیٹس کے لیے درخواستوں کی سکروٹنی 2021 کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں