لاہور میں 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں 13 اکتوبر سے 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، جس کے دوران 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے۔