خواجہ سلمان رفیق کا زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔
چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم بھی ہمراہ تھے۔ ایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے افسران و کنٹریکٹرز نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔