واٹس ایپ کاہیڈ آفس پاکستان میں ہوتاتوبلالیتے :ہائیکورٹ

واٹس ایپ کاہیڈ آفس پاکستان  میں ہوتاتوبلالیتے :ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے داماد کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے مغوی کی بازیابی کے لیے 15 اکتوبر تک ملتوی دے دی۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے سماعت کی۔۔۔

، انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن سے استفسارکیا کہ کیا رپورٹ ہے ؟ جس پرایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ واٹس ایپ لوکیشن کیلئے متعلقہ ادارے کو لکھا گیا ہے ، مگر ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہاکہ اگر واٹس ایپ کا ہیڈ آفس پاکستان میں ہوتا تو ہم انہیں نوٹس دیکر بلا لیتے ۔انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ متعلقہ افسرکو فوری نوٹس کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں