پیرا فورس آرڈیننس 2025 بل پنجاب اسمبلی میں پیش
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جبکہ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یہ ترمیمی آرڈیننس 20 ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہے ۔۔۔
بل کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز ایکٹ 2024 میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔ترمیمی آرڈیننس کے مطابق سیکشن 71 میں ترمیم کے بعد بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل پیرا کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب پیرا کا سالانہ بجٹ اتھارٹی کی اپنی سالانہ میٹنگ میں منظور کیا جائے گا، جبکہ اس سے قبل بجٹ منظوری کے لیے حکومت سے اجازت لینا لازمی تھا۔