فوڈ اتھارٹی :6600لٹرجعلی دودھ تلف ،4ٹینکر ضبط
لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 25ہزار 100لٹر دودھ کی چیکنگ کر کے 6600لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔۔۔
، 13دودھ سپلائر ٹینکرز کی چیکنگ،5مقدمات درج، 1سٹور بند، 4ٹینکر ضبط، ملزم گرفتار کرا دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ راوی، کالاشاہ کاکو، فیض پور انٹرچینج، اڈا پلاٹ، اچھرہ میں کریک ڈاؤن کیا گیا ،علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے لاہور سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔