وزیر محنت منشاء اللہ بٹ نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

وزیر محنت منشاء اللہ بٹ نے  عہدے کاچارج سنبھال لیا

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشاء اللہ بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو محکمہ لیبر کی مجموعی کارکردگی پنجاب سوشل سکیورٹی، لیبر ویلفیئر اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے مختلف منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں