ایل ڈی اے :غیرقانونی کمرشلائزیشن پر درجنوں عمارتیں سربمہر

ایل ڈی اے :غیرقانونی کمرشلائزیشن پر درجنوں عمارتیں سربمہر

عمارتوں میں نجی سکول، کلینک، کالج، فارمیسی،بیوٹی سیلون، موبائل شاپس شامل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں عمارتیں سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن، شادباغ کنٹرولڈ ایریااور جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا۔

غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 23 املاک جبکہ شادباغ کنٹرولڈ ایریا میں 10 عمارتیں سیل کر دی گئیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں بھی 35 املاک سربمہر کی گئیں۔سیل کی گئی عمارتوں میں نجی سکول، کلینک، کالج، فارمیسی،بیوٹی سیلون، موبائل شاپس، پراپرٹی آفس، ریستوران، گراسری سٹوراور دفاتر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں