منتخب کینسر کے علاج کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف
لاہور(سٹاف رپورٹر)ایور کیئر ہسپتال نیسپاک سوسائٹی لاہور میں نجی شعبے میں پہلی بار منتخب کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔
کرائیو ابلیشن ایک فریزنگ ٹیکنالوجی ہے جو پاکستان میں بالکل نئی ہے اور یہ لبلبے کے کینسر، پروسٹیٹک کینسر، بی پی ایچ، پھیپھڑوں کے کینسر، جگر اور گردے کے کینسر کے علاج میں بہت مقبول ہے۔ چینی ٹیم، پروفیسر فینگ ہوسونگ ، سر ذیشان، مس ملیحہ، انجینئر فرینک اور رو ڑاو نے شاہکو کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ اس علاج کی تعارفی تقریب میں شرکت کی۔ شاہکو وہ اہم کمپنی ہے جس نے یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں فراہم کی ہے ۔ایور کیئر ہسپتال میں پہلے ہی مائکروویو ابلیشن سے کینسر کا علاج ہو رہا ہے جو کہ ایک تھرمل ٹیکنالوجی ہے جس سے تھائیرائیڈ کینسر ، جگر ، پھیپھڑوں اور گردے کے کینسر کے بہت سے کیسز کیے ہیں۔ اس میں مریض کے انتخاب کے بعد چھوٹے ٹیومر کو منجمد کرسکتے ہیں اور بہت اچھے نتائج ملتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض ایک انٹروینشنل ریڈیولوجسٹ اور کینسر کیئر ہسپتال کے بورڈ ممبر اور ووڈسٹن کے ایور کیئر ہسپتال میں کنسلٹنٹ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض نے ایک نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں تمام تفصیلات بتائیں جو نجی شعبے میں پہلی بار ایور کیئر ہسپتال میں لانچ کی گئی ہے۔