پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف

پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا  نیا آن لائن نظام متعارف

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔

نئے نظام کے تحت اب شہری ایک منٹ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب درخواست گزار ‘‘پاسپورٹ فی آسان  موبائل ایپ ویب پورٹل کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں