مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 4 ارب منظور
سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی سرویلنس کیپ بلٹی بڑھانے کی بھی منظوری
لاہور(اپنے نامہ نگار)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 42ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 4ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے ایک ارب 72کروڑ ، قلعہ دراوڑ کی تعمیر مرمت شامل ہے ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ایچ آر اینڈ ایم اے ڈیپارٹمنٹس کی کیپیسٹی اورہیومن رائٹس کی آگاہی کے پوسیشن پیپرز اور سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی سرویلنس کیپ بلٹی بڑھانے کے پروگرام کا پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔