مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی ملا قات، ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی ملا قات، ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے محمد حنیف عباسی کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے اہم ملاقات، پنجاب حکومت کے اشتراک سے پاکستان ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی اور سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کی ملاقات کے دوران آٹھ برانچ لائنز کی اپ گریڈیشن سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی غیر محفوظ و غیر نگرانی شدہ لیول کراسنگز کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے لاہور، راولپنڈی اور ٹیکسلا ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر بات چیت کی گئی،مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی کی ملاقات میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پراتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں