پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد جھلس کرزخمی

پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، آگ  بھڑک اٹھی، 8 افراد جھلس کرزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے شادیوال چوک کے قریب پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور کچن میں آگ بھڑک اٹھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں