ہزاروں جائیدادیں عرصہ سے محکمانہ سسٹم میں موجود نہیں

ہزاروں جائیدادیں عرصہ سے محکمانہ سسٹم میں موجود نہیں

ملوث افسر کاتبادلہ تک نہ ہوا، انسپکٹرز، ای ٹی اوز کیخلاف کارروائی ہوگی:ڈائریکٹر

لاہور( عاطف پرویز سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کی غفلت یا ملی بھگت کے باعث محکمہ کو گزشتہ کئی برسوں سے سالانہ کروڑوں روپے کے ریونیو کا خسارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ لاہور ریجن اے کے زون سیون میں ہزاروں گھریلو اور کمرشل پراپرٹیز کئی سال سے محکمانہ سسٹم میں شامل ہی نہیں کی گئیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے سالانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی دوران کی گئی جانچ میں صوبے بھر میں دو لاکھ سے زائد غیر ریکارڈ شدہ پراپرٹیز سامنے آئیں، جن میں صرف لاہور میں 80ہزار اور ریجن اے کے زون سیون میں 13ہزار غیر اندراج شدہ کمرشل و رہائشی پراپرٹیز شامل ہیں۔ سرکار ی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے انسپکٹر افسران مبینہ کرپشن کے باوجود ایکسائز انسپکٹر عمران شوکت تبدیل نہ کیا جاسکا، ای ٹی او اور انسپکٹر کو سیون بی کا نوٹس دے کر معاملے دبا لیا،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ریجن اے مشتاق آفریدی نے تصدیق کی کہ متعلقہ انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں