کیتھ لیبز کو خصوصی وقف ایمبولینس کی فراہمی پر اتفاق
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیوز میں کیتھ لیبز کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کیتھ لیبز میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے -کیتھ لیبز میں ایمرجنسی کی صورت میں ریفرل سسٹم کے معاملات بھی زیر غور آئے -اجلاس میں کیتھ لیبز کو خصوصی وقف ایمبولینس کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔اجلا س میں کیتھ لیبز کے قیام کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔