کامسیٹس یونیورسٹی کا کانووکیشن 1689 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم
لاہور(سٹاف رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد لاہور کیمپس میں 45 واں کانووکیشن منعقد کیا، جس میں 1,689 گریجوایٹس کی تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔
تقریب میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر ،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمدڈائریکٹر سی یو آئی لاہور کیمپس، ڈاکٹر فہیم اے قریشی، رجسٹرار سی یو آئی، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی حیات، پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ، پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، سابق ڈائریکٹرز، سجاد احمد مدنی، کنٹرولر امتحانات اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ اور سینیٹ کے ممبران شامل تھے۔