سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں ہائی کیو ورٹیکس ٹاور کا سنگِ بنیاد
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے مستقبل کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ہائی کیو گروپ نے اپنے نمایاں ترقیاتی منصوبے ہائی کیو ورٹیکس ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
اس طرح ہائی کیو گروپ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں تعمیرات شروع کرنے والا پہلا نجی شعبے کا ڈویلپر بن گیا ہے ۔ یہ سنگِ میل نہ صرف گروپ کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پنجاب کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی فوکسڈ اسمارٹ سٹی کی بے پناہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔