غیر ملکی قرضوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لایاجائے : انجمن تاجران
لاہور (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔
معیشت میں حصہ ڈالنے والے سٹیک ہولڈرز مشکلات کا شکار ہیں جن کی داد رسی ہونی چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے سخت فیصلوں اور اصلاحات کے ذریعے ملک کو معاشی سمت دی ہے جس کے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں تاہم دوسری جانب غیر ملکی قرضے ان کامیابیوں کو نگل رہے ہیں۔