سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا : طاہرالقادری

سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا : طاہرالقادری

اہل علم اُمت کی فکری عمارت کے ستون ہیں،پی ایچ ڈی سکالرز سے خطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ) سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن طاہرالقادری نے منہاجینز فورم کے زیر اہتمام فکری نشست جس میں 5 سو سے زائد پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی حقیقی روح علم و تحقیق ہے ، اہل علم امت کی فکری عمارت کے ستون ہے ، دعوت دین دینا فرض کفایہ نہیں بلکہ فرض عین ہے ، امت کا ہر شخص داعی ہے ، جس کے پاس دین کا جتنا علم ہے اس پر فرض ہے کہ وہ اس علم کو دوسروں تک پہنچائے فکری نشست میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضلین (منہاجینز) اور پی ایچ ڈی و ایم فل سکالرز، محققین نے بڑی میں تعداد شرکت کی۔فکری نشست کا اہتمام منہاجیز فورم کے صدر شاہد لطیف قادری کی طرف سے کیا گیا۔ موجودہ دور میں اُمت مسلمہ کو فکری رہنمائی، محققانہ تحقیق اور علمی بصیرت کی شدید ضرورت ہے اور یہ ذمہ داری سب سے زیادہ اہل علم، محققین اور دینی سکالرز پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محققین اور سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں