پاکستان اور اردن میں عسکری تعاون وقت کی ضرورت:سینیٹر عبدالکریم
لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان۔۔۔
اعلیٰ سطح پر ہونے والی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، بھائی چارے اور خطے کے امن کے لیے مشترکہ سوچ کی واضح علامت ہے۔ پاکستان اور اردن کے درمیان عسکری تعاون، مشترکہ تربیتی پروگرام، انٹیلی جنس تعاون اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔