جماعت اسلامی کا3 روزہ اجتماع، قافلوں کی روانگی شروع

جماعت اسلامی کا3 روزہ اجتماع، قافلوں کی روانگی شروع

اجتماع آئین سے منحرف ظالمانہ نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز:لیاقت بلوچ

 لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی کے مینارِ پاکستان پر 21تا 23نومبر کو 3 روزہ اجتماع عام کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور کی جانب روانگی شروع ہوگئی ۔ نائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے مینار پاکستان اجتماع عام کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان اجتماع آئین سے منحرف ظالمانہ نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے ۔ آئین کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے اور مفاد پرست ٹولہ اپنی مرضی سے اس میں تبدیلیاں کررہا ہے ۔اس موقع پر مرکزی نائب امیرڈاکٹر اسامہ رضی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، وقاص انجم جعفری،شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی،پنجاب وسطی کے امیر جاوید قصوری،حلقہ لاہور کے امیرضیا الدین انصاری اوردیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ جاوید قصوری نے اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیتے کہا یہ اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوگا جس میں ملک کے طول و عرض سے عوام، خواتین، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ اجتماع کا مقصد قوم کو ایک ایسا صالح اور مضبوط قیادت کا راستہ دکھانا ہے جو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کر سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں