ای او بی آئی میں اڑھائی سو بھرتیوں کیلئے گرین سگنل
کامیاب امیدوار ایک ہفتے میں اسناد کی تصدیق کرائیں،سکروٹنی کمیٹی
لاہور(خبر نگار)ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں اڑھائی سو سیٹوں پر بھرتیوں کیلئے کمیٹی نے امیدواروں کو گرین سگنل دیدیا ۔سکروٹنی کمیٹی نے کامیاب امیدواروں کوایک ہفتے کے اندر اسناد کی تصدیق کرانے کی ہدایت کردی۔ تصدیق کے بعد کمیٹی بھرتیوں کے حتمی منظوری دے گی ۔گریڈ 16 سے 18 تک ایگزیکٹو سے ڈائریکٹر لیول بھرتیاں ہونی ہیں۔چار ماہ سے بھرتیوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے ۔ادارے میں مستقل چیئرمین نہ ہونے پر بھرتیوں سمیت دیگر معاملات التوا کا شکار ہیں۔