وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کاجامعہ اشرفیہ کا دورہ

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کاجامعہ اشرفیہ کا دورہ

دنیا کے سامنے مدارس، اسلام کیخلاف مغرب کے پروپیگنڈہ کا توڑ پیش کریں:خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف خان نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور سرپرست و صدرمولانا حافظ فضل الرحیم کی عیاد ت کرتے ہوئے انکی صحت و درازی علم کیلئے دعا کی۔جامعہ کے مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان، مولانا اویس حسن اورمولانا مجیب الرحمن ودیگر علماسے ملاقات کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اسکی حفاظت اور ترقی و استحکام ہماری ذمہ داری ہے ،آپ دنیا کے سامنے اسلام اور انسانیت کا اصل چہرہ پیش کرتے ہوئے مدارس اور اسلام کیخلاف مغرب کے پروپیگنڈہ کا توڑ پیش کریں۔،سردار یوسف خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جہاں سرکاری طور پر عصری علوم کیلئے سرکاری سطح پر بجٹ کا انتظام اور سہولتیں ہیں وہاں مدارس اور اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلئے بھی بہترین سہولتیں اور بجٹ کا انتظام ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا حج انتظامات اور دینی تعلیم کے حوالے سے کوشش ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں