ایل ڈی اے کی آمدن بڑھانے ،کمرشلائزیشن کا نیا پلان

ایل ڈی اے کی آمدن بڑھانے ،کمرشلائزیشن کا نیا پلان

6سڑکوں کی کمرشل سٹڈی کا فیصلہ، 15 ارب 50 کروڑکی وصولیاں متوقع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کی آمدن میں بڑھانے اور شہر کی اہم سڑکوں کی کمرشلائزیشن کا نیا پلان، اتھارٹی نے مزید چھ سڑکوں کی کمرشل سٹڈی کیلئے نیسپاک کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تجویز کردہ نئے کوریڈورز سے ایل ڈی اے کو15 ارب 50 کروڑ روپے کی وصولیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سب سے پہلے سبزہ زار مین روڈ کی لیاقت چوک سے ملتان روڈ بجلی گھر سٹاپ تک 90فٹ چوڑی سڑک کی کمرشلائزیشن پر جامع ورکنگ تیار کرلی گئی ۔کمرشلائزیشن سے 37 کروڑ 20 لاکھ آمدن متوقع ہے ۔ کالج روڈ کوغازی چوک سے یو ای ٹی گول چکر تک کمرشل کیا جارہا ہے ۔ ڈیفنس روڈ کوبھوبھتیاں چوک سے کاہنہ فیروز پور روڈ تک کمرشلائز کیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ کو بھی قائداعظم انٹرچینج سے بی آر بی کینال تک کمرشلائزیشن کیلئے چنا گیا ہے ۔برکی روڈ، رنگ روڈ سے بی آر بی نہر تک کمرشل زون کا حصہ بنے گی۔ ایل او ایس روڈ بھی منصوبے میں شامل ہے ، جہاں فیروز پور روڈ سے ملتان روڈ تک کا حصہ کمرشل ہوگا۔فیصلے سے شہر کی اربن ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا۔جبکہ  نیسپاک کی سٹڈی مکمل ہوتے ہی ان سڑکوں کی کمرشلائزیشن کا آغاز کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں