کوٹ رادھا کشن میں ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق،2ساتھی زخمی

کوٹ رادھا کشن میں ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق،2ساتھی زخمی

قصور (نمائندہ دُنیا) کوٹ رادھا کشن کے علاقے گلیمر اڈا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ۔۔۔

جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رائے ونڈ کا رہائشی ارمان اپنے دوست احتشام اور آصف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مانگا سے رائے ونڈ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ارمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے دونوں ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں