چائنہ سکیم :سامان سڑک پر رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر بنی تجاوزات و عارضی سٹرکچر ختم کیا جائے : ڈی جی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم گجرپورہ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈی اے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم، گجرپورہ کے مختلف بلاکوں اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ سکیم میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر ملکیتی بورڈ فوری لگوائے جائیں۔
چائنہ سکیم کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی میٹریل سڑک پر رکھنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن کیا جائے۔ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر بنی تجاوزات و عارضی سٹرکچر کا خاتمہ کیا جائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو صفائی و تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس چائنہ سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آئندہ ماہ سپورٹس کمپلیکس چائنہ سکیم کو شہریوں کے لیے کھولنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکس کو ممبرشپ کی رجسٹریشن فوری کھولنے کی ہدایت کی۔