ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے 5میڈلز

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ  میں پنجاب پولیس کے 5میڈلز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5میڈلز جیت لئے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے ۔۔۔

والی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 4 گولڈ اور ایک ایک سلور میڈل حاصل کیا،انسپکٹر ارم خانم نے 84کلوگرام کیٹیگری میں 2گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ۔ ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹیگری میں 2گولڈ میڈلز جیتے ۔کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹیگری میں سلور میڈیل جیتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں