واساکے جونیئر افسر 8کنال کے سرکاری بنگلوں میں رہائش پذیر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں واسا افسران کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے ۔ ۔۔۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ واسا کے متعدد جونیئر افسران پالیسی کے برخلاف 8کنال اور اس سے زائد رقبے کے سرکاری بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔ عہدے چھوٹے مگر رہائش گاہیں لگژری۔یہ سوال اب ادارے کی شفافیت پر براہ راست اٹھ رہا ہے ۔انکوائری کا آغاز ہوتے ہی کارروائی اچانک رک گئی اور متعلقہ فائلوں پر پیش رفت مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔