اوگرا ریٹ پر بھی ایل پی جی دستیاب نہیں
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7روپے 39 پیسے اضافہ کیا، ماہ دسمبر کیلئے۔۔
ایل پی جی کی قیمت 209 روپے فی کلو مقرر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، دوسری جانب شہر میں اوگرا ریٹ پر بھی ایل پی جی دستیاب نہیں ہے ، موسم سرما میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ،شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی 290 سے 320 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے ،شہری کہتے ہیں کہ ایل پی جی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے ۔