تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کافیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرسٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تبدیلیِ تفتیش کے 16 مقدمات زیرِ بحث لائے گئے ، جن میں مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور آر آئی بی کے تفتیشی افسران کا مؤقف تفصیل سے سُنا گیا۔مقدمات کی تبدیلیِ تفتیش کیلئے بورڈز کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔تبدیلیِ تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔