پنجاب میں 8ویں جماعت کا بھی سمارٹ نصاب جاری

پنجاب میں 8ویں جماعت کا بھی سمارٹ نصاب جاری

لاہور (آئی این پی) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن برائے ٹیکسٹ بک اور کرِکولم اتھارٹی نے 8ویں جماعت کا بھی سمارٹ نصاب جاری کر دیا ۔

نئے منصوبے کے تحت تمام اہم مضامین سے اضافی مواد کو حذف کر دیا گیا ہے ۔ انگریزی میں چار یونٹس (2، 3، 8اور 9) نکال دیئے گئے ہیں، اردو میں 20ابواب کی کتاب میں سے چھ ابواب ہٹا دیئے گئے ہیں۔ ریاضی اور جنرل سائنس کے کئی مکمل موضوعات اور مشقیں بھی حذف کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں